• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی او سمیت راولپنڈی ریجن کے 9سینئر افسروں کے تقرروتبادلے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر سمیت راولپنڈی ریجن کے 9سینئر افسروں کے تقرروتبادلے کردئیے گئے ، ایس پی فرحان اسلم کو سی ٹی او راولپنڈی تعینات کردیا گیا،ان کی پیش روایس پی بینش فاطمہ بطور ریجنل آفیسر سی سی ڈی راولپنڈی ریجن کام کرتی رہیں گی ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی صباء ستار کو اے آئی جی ٹریننگ سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا،ان کی جگہ ڈاکٹر محمدرضا تنویرایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ہوں گے ،ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی راجہ محمد حسیب کابھی تبادلہ کردیاگیاہے ،ان کی جگہ سعد احمد کو ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات کیاگیا ہے ،ڈاکٹر غیاث گل خان ایس ایس پی آرآئی بی راولپنڈی ریجن ،محمدرضا ء اللہ خان کو ایس پی آپریشنزاٹک و حسن ابدال ،اور شاہد صدیق کوایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کیاگیاہے ۔ایس ایس پی سردار مہوران خان کو ڈی پی او اٹک تعینات کردیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید