• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری چھ سال سے محاصرے میں ہیں،چیئرمین تحریک جوانان

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری چھ سال سے محاصرے میں ہیں۔بھارتی حکومت کے مسلسل غیر قانونی قبضے اور جموں و کشمیر کو خصوصی خود مختاری دینے والے آرٹیکل 370 اے کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کے اقدام کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور خود ہندوستانی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی صرف کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ انصاف، انسانیت اور جمہوری اقدار پر حملہ تھا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، من مانی نظربندیاں، ڈیموگرافک انجینئرنگ، اور میڈیا اور سول سوسائٹی کو دبانا ریاستی جبر کے ہتھیار ہیں۔ دنیا کو وادی میں پھیلنے والے انسانی بحران پر اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں۔
اسلام آباد سے مزید