• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ایلیٹ فورس کانسٹیبل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش پر 3 انسپکٹروں کو شوکاز

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والےایلیٹ فورس کانسٹیبل کےمقدمہ میں ناقص تفتیش پر آرپی اونے 3انسپکٹروں کو شوکازنوٹسزجاری کردئیے ، گزشتہ برس 26ستمبر کو چکوال کے تھانہ کلرکہار کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلےمیں ایلیٹ فورس کا ایک کانسٹیبل طاہر رضا شہید جبکہ دو ملزمان ثقلین اور احسان ہلاک ہوئے تھے،اس وقوعہ کامقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں چلا جہاں پولیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزمان بری ہوگئے جس پرانسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجد علی شاہ نے ایس ایچ اوتھانہ تلہ گنگ مسرت حسین شاہ، مدعی مقدمہ وایس ایچ او کلرکہار بدر منیر اور اس وقت کےایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید علی عباس کو شوکاز نوٹس جار ی کررکھے ہیں ،جن میں پولیس انسپکٹروں بدر منیر اورمسرت شاہ کی جانب سے کی گئی تفتیش میں سنگین خامیوں کی نشان دہی کی گئی ہے،عدالتی شوکاز کے مطابق موقع کی شہادتوں کو ضائع کیاگیاپولیس کی ناقص تفتیش ،کمزور شہادتوں نے ملزموں کوفائدہ پہنچایا اور ساتھ ہی انسپکٹر علی عباس کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں کہ جنکی نااہلی کی وجہ سے پولیس فورس ملزمان کی براہ راست فائرنگ کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں نوجوان بہادر کانسٹیبل طاہر رضا شہید ہو گیا، فاضل جج نے اپنے فیصلے میں آرپی او راولپنڈی کو تینوں ایس ایچ اوزکے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید