راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ سٹی پولیس نے د وملزموں سے 10 لیٹر شراب ،چکلالہ پولیس نے ایک ملزم سے ایک بوتل شراب جب کہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا،پولیس نے چاروں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 3 کلو 460گرام چرس برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی جب کہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو260 گرام چرس برآمد کر لی ،دونوں ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔ ادھرراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 3 کلو 460گرام چرس برآمد کرلی ،تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی جب کہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو260 گرام چرس برآمد کر لی ،دونوں ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔