• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار کر لیے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے  اسلام آباد پولیس  کا کریک ڈاؤن میں  32 ملزمان گرفتار  کر لیے اس سلسلہ میں تھانہ شمس کالونی ،تھانہ وویمن اور سہالہ پولیس ٹیموں نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے665گرام آئس ،115گرام ہیروئن اور تین پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران20مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ ادھروفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ بنی گالہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اورچوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے پا نچ ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون،گھر یلو سامان، گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت ضر ار، طار ق مسیح، سفیر احمد، علی رضا اور قتیل الر حمن کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید