• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹرآئی 14 بنیادی سہولیات سے تاحال محروم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر ) سی ڈی اے کے زیر انتظام سیکٹر آئی 14بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ 1994ء میں شروع ہونیوالا سیکٹر تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ مکینوں کے مطابق سڑکیں اور گلیاں کھنڈرات، سیورج لائنیں بند، گٹر والے پانی کا گھروں کے آگے سے گزرنا، ہر طرف جھاڑیاں، تعفن اور بدبو میں سانس لینا مشکل اور زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ بارہا توجہ دلانے کے بعد گزشتہ روز مکینوں نے سیکٹر کے اندر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ چوہدری بشیر احمد، اجمل تنولی،حنیف ضیاء، مولانا عبدالرؤف، یوسف غنی، نیئر کیانی اور دیگر نے کہا کہ سی ڈی اے ٹیکس اور مختلف قسم کے چارجز وصولی کے بل شہریوں کو بھیجتا ہے لیکن مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی۔
اسلام آباد سے مزید