• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے، صحافی کے سوال پر فواد چوہدری کا جواب

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے فرح خان عرف فرح گوگی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے بھی فرح کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا پی ٹی آئی کیوں اس سوال سے بھاگ رہی ہے؟اس پر فواد چوہدری نےکہا کہ ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے، حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کردیں۔ خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران جب خاتون صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا تھا کہ فرح خان ملک سے باہر چلی گئی ہیں؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فرح خان کون ہیں ؟۔

اہم خبریں سے مزید