اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔