کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے کہا ہے کہ پٹیل باغ سے ساڑھے سات ماہ قبل اغوا ہونے والے جیولرز کے 10 سالہ بیٹے معصور خان کاکڑ کی لاش اسپلنجی سے برآمد ہو گئی لاش ناقابل شناخت تھی تاہم ڈی این اے رپورٹ میں تصدیق ہوئی شہید بچے کے اغوا میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش ملوث ہے۔