اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول کورٹس ایکٹ 2025میں ترمیم کے بعد ہائیکورٹ میں زیر سماعت1594سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد سول اپیلیں ہائیکورٹ کی بجائے ڈسٹرکٹ کورٹس کے ججز سنیں گے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا ہے کہ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد سول اپیلیں ہائیکورٹ کی بجائے ڈسٹرکٹ ججز سنیں گے۔