• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LRN میڈ ان یوکے کو ورلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی(سید محمد عسکری) بین الاقوامی قابلیت فراہم کرنے والے برطانوی تعلیمی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) کو 2025میڈ اِن دی یو کے، ایجوکیشن اینڈ ایڈ ٹیک کے زمرے میں سیلڈ ٹو دی ورلڈ ایوارڈ سے نوازا کیا ہے یہ ایوارڈ برطانوی حکومت کے محکمہ برائے کاروبار اور تجارت نے LRN کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستانی نزاد برطانوی ڈاکٹر محمد زوہیب کو پیش کیا۔ یہ ایوارڈ جدید پروگراموں اور کامیاب بین الاقوامی شراکت کے ذریعے عالمی تعلیم میں LRN کی نمایاں شراکت کو اجاگر کرتی ہے۔ ایوارڈز برطانیہ کے بارہ شعبوں میں سرفہرست برآمد کنندگان کا جشن مناتے ہیں، ان کاروباروں کی نمائش کرتے ہیں جو شاندار بین الاقوامی ترقی اور عالمی اثرات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایل آر این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا ”ہمیں ایوارڈز شروع ہونے کے بعد سے اس زمرے میں تسلیم شدہ پہلا امتحانی بورڈ ہونے کا واقعی اعزاز حاصل ہے۔ یہ امتیاز ہماری عالمی ٹیم کی لگن اور ہمارے بین الاقوامی شراکت داروں کے ہم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید