اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ فیصلہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چینی کی ملکی پیداوار ، درآمدی ضروریات ، رسد کے سلسلے اورمنڈی میں اس کی دستیابی سمیت چینی کے شعبے کے اہم پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔