• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات

لاہور (کرائم رپورٹر) کراچی میں خاتون کے خودکش حملہ کے بعد لاہور پولیس نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس کی ایک سپیشل فورس ایس آئی یو کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جو کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور ڈیوٹی والی جگہوں پرموجود رہتی ہے اس کے علاوہ لوکل پولیس کے اہلکار بھی ضرورت کے مطابق ان کی سکیورٹی کے لئے تعینات کئے جاتے ہیں۔ اعلیٰ پولیس افسران نے چینی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جب بھی باہر جائیں پولیس کو علم میں لا کر جائیں ۔
لاہور سے مزید