برسلز( حافظ اُنیب راشد ) یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا نیا وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ مبارکباد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر دی۔ انہوں نے تحریر کیا کہʼ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد ʼ۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ وہʼ ای یو پاکستان کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مظبوط بنانے کے منتظر ہیں ʼ۔ واضح رہے کہ یورپی یونین نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔