محمد صائم
پیارے بچو! آدھا کلو شہد بنانے کے لیے شہد کی مکھی بیس لاکھ پھولوں کا رس چوستی ہے اور نوے ہزار میل کا سفر کرتی ہے، یہ سفر پوری دنیا کے تین چکر لگانے کے برابر ہے۔ یہ پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی ہے۔ مکھی جب شہد بنا لیتی ہے تو اس میں 80 فیصد پانی ہوتا ہے تو مکھی اپنے پروں کو بڑی تیزی سے پھڑپھڑاتی ہے ایک سیکنڈ میں دو سو دفعہ اس کے پر ہلتے ہیں، اس طرح کرنے سے سارا پانی اڑ جاتا ہے اور خالص شہد تیار ہوتا ہے۔ 2000 سال کی تحقیق کے مطابق شہد کی مکھی سب سے بہترین معمار ہے۔
شہد کے چھتے کا ہر سوراخ اور ہر سوراخ کی 6 دیواریں سب کا سائز ایک جیسا ہوتا ہے اور یہ دیواریں 120ڈگری پہ مڑی ہوتی ہیں، ان سوراخوں کی پانچ دیواریں بھی ہوسکتی تھیں لیکن سائنس نے یہ ثابت کیا کہ شہد کو جمع کرنے کے ان 6 دیواروں والے چھتے سے بہتر کوئی گودام ہو ہی نہیں سکتا۔ اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے ایمان والوں کے لیے کہ مکھی کو یہ سب کس نے سکھایا؟ یہ سب اسے اللہ نے سکھایا۔