بچو! کیا آپ بھی کہتے ہیں، یہ سبزی اچھی نہیں، دال نہیں کھانی، دودھ نہیں پینا، مجھے بس چپس چاہیے۔ ارے یہ تو بڑے نخرے ہوگئے یاد رکھیں جو کھانا آپ کو پسند نہیں آتا، وہی آپ کے جسم کو سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی طاقت، ذہانت اور خوشی کا راز کس چیز میں چھپا ہے؟ وہ ہے اچھی اور صحت مند غذا میں۔
سبز سبز سبزیاں اور رنگ برنگے پھل آپ طاقت دیتے ہیں، گاجر کھانے سے نظر تیز ہوتی ہے۔ روزانہ کم از کم ایک پھل ضرور کھایا کریں۔ دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، انڈا جسم کو طاقت دیتا ہے اور دالیں آپ صحت مند رکھتی ہیں۔
اگر دودھ نہیں پیو گے تو جلدی تھک جاؤ گے اگر آپ چاہتے ہیں کہ تیز دوڑیں، اچھا کھیلیں اور بیمار نہ پڑیں تو یہ غذائیں ضرور کھائیں۔ پانی پینا مت بھولیں، اس سے جسم ترو تازہ رہتا ہے اور دماغ اچھا کام کرتا ہے۔ جو بچے ناشتہ کرتے ہیں وہ اسکول میں زیادہ اچھا پڑھتے ہیں اور سارا دن چاق و چوبند رہتے ہیں۔
چپس، کولڈ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ وز روز مانگو گے تو پیٹ اور دانت خراب ہوں گے۔ یہ کھانے میں تو مزے دار ہوتے ہیں، لیکن یہ جسم کو کمزور بنا دیتے ہیں، اس لیے انہیں کبھی کبھار کھاؤ، روز روز نہیں۔
پیارے بچو! آج سے عہد کریں کہ اپنی غذا کا خیال رکھیں گے، صحت مند کھانا کھائیں اور خود کو مضبوط بنائیں۔ یاد رکھیں! نخرے کرنے والے بچے کمزور ہو جاتے ہیں، اور سمجھدار بچے اچھا کھانا کھا کر سپر ہیرو بن جاتے ہیں۔