آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں سائنس کی دنیا سے چند حیرت انگیز اور مزے دار خبریں، جنہیں پڑھ کر آپ کو سیکھنے کے ساتھ ساتھ مزہ بھی آئے گا۔
خبر نمبر 1: خلا میں اگنے والی سبزیاں
کیا آپ جانتے ہیں کہ اب خلا میں بھی سبزیاں اگائی جا رہی ہیں؟
خلا میں سبزیاں اگانے کا تصور جدید سائنس کا مظہر ہے، ناسا اور دیگر خلائی ایجنسیاں خاص طور سلاد (Lettuce)، شکر کندی ، چیری ٹماٹر (Cherry Tomatoes)، اور پالک جیسے پودوں کو تجرباتی طور پر اُگانے میں کامیاب رہی ہیں، جنہیں خلائی باغبانی کہتے ہیں، اس میں مٹی کے بجائے پانی یا دیگر تکنیکوں (hydroponics/aeroponics) کا استعمال ہوتا ہے اور روشنی اور ماحول کو کنٹرول کیا جاتا ہے تاکہ طویل سفر کے لیے خوراک فراہم کی جا سکے۔یہ سبزیاں خلا باز کھاتے بھی ہیں۔
خبر نمبر 2: باتیں کرنے والا روبوٹ
اب ایسے روبوٹ بنائے جا رہے ہیں جو بچوں سے باتیں کریں گے، سوالوں کے جواب دیں گے اور کہانیاں بھی سنائیں گے۔
خاص طور پر بچوں کی تعلیم، ذہنی صحت اور سماجی ترقی میں بھی مدد کریں گے۔ یہ روبوٹس مصنوعی ذہانت (AI) اور قدرتی زبان پروسیسنگ (NLP) کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ بچوں کی باتیں سمجھ سکیں اور جواب دے سکیں۔