• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ احمد

بچو! ہم اللہ تعالیٰ کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور اس لیے روزے کے روحانی فوائد پر توجہ دیتے ہیں لیکن رمضان المبارک کے روزے کے بے شمار طبی فائدے بھی ہیں۔افطاری کے وقت ہم کھجور سے روزہ کھولتے ہیں اس کے بے شمار طبی فائدے ہیں۔

یہ نہ صرف توانائی یا طاقت کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کے کیمیا ئی مرکبات مثالً پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامنز فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ فائبر بھی مہیا کرتی ہیں جو نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔

روزہ دماغی افعال کو نہ صرف مستعد رکھتا ہے۔ روزہ جسمانی صحت کے لیے ایک قدرتی ڈیٹوکس (Detox) عمل ہے، جو سحری سے افطار تک بھوک کی وجہ سے جسم میں موجود چربی کے ذخائر اور نقصان دہ زہریلے مادوں کو تحلیل کر کے توانائی میں تبدیل کرتا ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق، یہ تمام فوائد حاصل کرنے کے لیے سحر و افطار میں متوازن غذا کا استعمال اور مرغن غذاؤں سے پرہیز ضروری ہے۔

روزہ دار کے جسم میں دوسروں کی نسبت قوّتِ مدافَعت (Resistance Power) زیادہ ہوتی ہے۔