• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل مسرت کا مسجد نبوی واقعے سے اعلان لاتعلقی

برطانوی بزنس مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہوئے احتجاج سے اعلان لاتعلقی کیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں انیل مسرت نے کہا کہ سعودی عرب عمرے کےلیے گیا تھا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں تمام توجہ عبادت پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی نوعیت کے احتجاج کو نہ تو منظم کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کسی کو اکسایا ہے۔

برطانوی بزنس مین نے مزید کہا کہ اللہ تعال ہم سب کو ہر قسم کی رسوائی سے محفوظ رکھے۔

قومی خبریں سے مزید