اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ایک سچے عاشقِ رسولؐ حرمت رسولؐ کے سپاہی اور اسلامو فوبیا کیخلاف دنیا بھر میں مسلمانوں کا موقف منوانے والے لیڈر عمران خان کیخلاف توہین رسالتؐ کا مقدمہ درج کرنے پر امپورٹیڈ حکومت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت ہر پارٹی کارکن ایمان رکھتا ہے کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس سے عظیم ہستی دنیا میں کوئی نہیں۔ 60فیصد مطلوب ملزمان پر مشتمل کابینہ کی حکومت اپنی چوریاں چھپانے کیلئے ہزاروں میل دور بیٹھے رہنمائوں کیخلاف ایسے الزامات پر اتر آئی ہیں۔