• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے64 مجرمان و ملزمان کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے مختلف واقعات میں 64 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سنگین جر ائم میں ملو ث 43 اشتہا ری، عدالتی مفرورروں اور سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ مجرمان سمیت 59جر ائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، تھانہ مارگلہ ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کھنہ پولیس ٹیموں نے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5050گر ام ہیر وئن، 1903گر ام چرس، 350گر ام آئس، 48بوتلیں شراب، مختلف بور کے 7 پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران43مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ ادھر ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، جن سے شہریوں سے چھینی گئی رقم 44 ہزار 400 روپے اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا۔
اسلام آباد سے مزید