• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریلوے ڈویژن اورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹرینوں کی صفائی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے ٹرینوں کی صفائی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی یکم اگست 2025 سے کوچز کی 24/7 صفائی، فیومیگیشن، ڈس انفیکشن اور کوڑا کرکٹ کی نکاسی کی خدمات فراہم کرے گی۔مشینی صفائی کے ذریعے اب ایک ٹرین کی صفائی تین گھنٹوں کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہو سکے گی، جس سے ٹرین آپریشنز کی رفتار اور مسافروں کی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اسلام آباد سے مزید