راولپنڈی(جنگ نیوز)بیرسٹر مطاس علی چوہدری کا تعلق راولپنڈی کے مشہور سیاسی گھرانہ سے ہے وہ سابق چیرمین ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری محمد افضل کے پوتے اور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کے بڑے صاحبزادے ہیں .بیرسٹر مطاس علی چوہدری نے ابتدائی تعلیم اسلام آباد سے حاصل کی ۔جسکے بعد وہ LLB کی ڈگری کے لیے KING’s College London چلے گئے جہاں سے انہوں نے ٹاپ کرکے مکمل اسکالر شپ حاصل کی اور انہیں برطانیہ کے مشہور زمانہ LINCOLN’s INN نے بطور اسکالر بیرسٹر شپ کی ڈگری حاصل کرنے کی پیش کش کی اور انہوں نے بہترین Grades کیساتھ LINCOLN’s Inn سے بیرسٹر کی ڈگری 21 سال کی کم عمری میں 2024 میں مکمل کرلی ۔