راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) انجمن اتحاد ویلفیئر رجسٹرڈ راجڑنےوزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چکری میں چہان ڈیم کا بند ٹوٹنے سے پل،رابطہ سڑک،واٹر سپلائی سکیم، کھڑی فصلیں شدید متاثرہوئیں جن کا نوٹس لیا جائے۔انجمن اتحاد ویلفیئر رجسٹرڈ راجڑ کے صدر محمود حسین کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی سےسیوریج نالہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ گاؤں کے اطراف کے وسیع زرعی رقبے زیرِ آب آ نے سےجس کے باعث فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مکینوں کےدرجنوں مال مویشی بھی پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔چہان ڈیم کابند ٹوٹنے کے نتیجے میں گاؤں راجڑ شدید متاثر ہوا ہے۔