اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون میں 55 مجرمان اور 23 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ کر اچی کمپنی، تھا نہ رمنا، تھا نہ شالیمار، تھا نہ گو لڑہ، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ اورتھا نہ کورال پولیس ٹیموں نے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے4145گر ام ہیر وئن، 1213گر ام چرس، 1027گر ام آئس، 48بوتلیں شراب، مختلف بور کے07 پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیے،جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران55مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی ۔