• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مختلف وارداتوں میں گاڑی، 19 موٹرسائیکلوں اور 12 موبائلز سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں گاڑی ، 19موٹرسائیکلوں ،12موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ، طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء  لوٹ لی گئیں، اسلحہ کی نوک  پر متعدد وارداتیں ہوئیں۔ تھانہ مندرہ کے علاقہ رکھ موڑ سٹاپ پر مہران کار میں سوار 4پٹھانوں نے بابر رشید کولفٹ دے کراسلحہ کی نوک پراس سے 10 ہزار روپے چھین لیے اور گاڑی سے اتار کرفرار ہوگئے ، لیاقت باغ کے قریب عثمان شبیر سے موبائل،لیاقت روڈ پر احمد حسین سے موبائل ،ایران روڈ پر احمد سلطان سے موبائل اور 6ہزارروپے ،مال روڈ پر عماد فرخ سے موبائل ،محلہ حاجیاں میں طارق محمود سے موبائل اور 2ہزار روپے چھین لئے گئے ،موہڑہ چھپر روڈ پر ناظم شہزاد کے گھرسے ڈیڑھ لاکھ روپے اور سونا مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،چک بیلی روڈ کوٹلہ گاؤں میں نسیدہ بی بی کے گھرسے تالے توڑ کر 10 سلنڈر،حمزہ ماربل کے قریب آصف رضا کا ہیلمٹ اور 8ہزار روپے،نگائل عمر خان میں محمد انوار الحق کا بچھڑہ گائے (ولایتی نسل) چوری کرلیا گیا ادھر اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ایک گاڑی تین موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جب کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید