راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی سیمینارہوا۔ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، اراکین صوبائی اسمبلی، مختلف محکموں کے افسران، علمائے کرام اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ پیدائش، نکاح، موت سمیت دیگر ضروری دستاویزات کی رجسٹریشن کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔ آگاہی سیمینار اسی سلسلے کی کڑی ہے۔