راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی سی ایل آفس سے کاپر تاریں چوری کرنے والے 3 سکیورٹی گارڈ زگرفتار کرلئے گئے ،تھانہ نیو ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل آفس سے کاپر تاریں چوری کرنے والے 3 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا، جن سے مسروقہ کاپر تاریں برآمد ہوئیں، پولیس کاکہناہے کہ زیر حراست ملزمان پی ٹی سی ایل دفتر میں سیکورٹی گارڈ تھے،جو کاپر تاروں کے چھوٹے ٹکڑے چوری کر کے فروخت کر دیتے تھے۔