راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھر میں موجود شادی شدہ خاتون کو گولیاں مار کرقتل کردیاگیا، تھانہ صادق آباد کو عمر فاروق نے بتایا کہ ہماری عزیزہ مہوش نے کال کر کے بتایا کہ تمہاری بیوی سدرہ اعظم قتل ہو گئی ہے میں فوراً گھر پہنچا تو گھر کے سامنے والے کمرے کے صوفہ پر میری بیوی خون میں لت پت پڑی تھی جسکو کسی نامعلوم ملزم یاملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا میرے پوچھنے پر مہوش نے مجھے بتایا کہ آپکے تینوں بچے 4 بجے سے میرے گھر آئے ہوئے تھے،مہوش کا گھر ساتھ ہی دوسری گلی میں ہے جب میں تقریباً6 بجے بچوں کو گھر چھوڑنے آئی تو باہر کا دروازہ بند تھا گھر کی بیل بجانے پر نہ کھلا تو بچوں نے کارڈز کے ذریعہ دروازہ کھولا جب یہ لوگ گھر میں داخل ہوئے تو سامنے کمرہ کے صوفہ پر میری بیوی خون میں لت پت پڑی تھی ، میری بیوی کو کسی نامعلوم ملزم یاملزمان نے گولیاں مار کر ناحق قتل کردیا ہے۔