• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز کی نئی فلم کے پریمیئر میں ہیلی کاپٹر پر انٹری

ٹام کروز، فائل فوٹو
ٹام کروز، فائل فوٹو

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی نئی فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ کے پریمیئر کے موقع پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاندار انٹری دے کر سب کو خوش کردیا۔

ٹام کروز، جوکہ اپنی 1986 کی فلم سے بطور پیٹ ’ماورک‘ مچل بڑی اسکرینز پر واپس آنے کے لیے تیار ہیں، اُنہوں نے بدھ کے روز سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ کے پریمیئر کے لیے سجے ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر ہونے کے لیے یو ایس ایس مڈ وے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔

ٹام کروز جیسے ہی اپنے ہیلی کاپٹر سے باہر آئے تو انہوں نے مسکرا تے ہوئے اپنے مداحوں کے ہجوم کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔

اداکار نے اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے سیاہ رنگ کا ٹکسڈو کے ساتھ سرمئی رنگ کی ٹائی کا انتخاب کیا۔


فلم کے پریمیئر میں انٹری دیتے ہوئے مداحوں کی جانب ہاتھ ہلانے کے بعد ٹام کروز نے مائلز ٹیلر، جینیفر کونلی اور دیگر کے ساتھ کیمرے کے لیے پوز دیا۔

اداکارہ جینیفر کونلی اس فلم میں ٹام کروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ویل کلمر بھی 1986 کی فلم سے اپنے کردار کو دوبارہ پیش کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ فلم ’ٹاپ گن: ماوریک‘ 27 مئی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید