کراچی(جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بتایاکہ انٹونی بلنکن کیساتھ باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مباکباد دی ہے۔ذرائع کے مطابق انٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔