لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر خواجہ عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک،علی پرویز ملک، سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور سید توصیف شاہ نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نیازی اور اس کے حواریوں کو اب چھپنے کے لئے جگہ نہیں ملے گی ۔مرکزمیں وزیراعظم میاں شہبازشریف اورپنجاب میں میاں حمزہ شہباز نے عوام کی نبض پرہاتھ رکھ لیا، وہ ڈیلیور کررہے ہیں۔