• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شیر ایک ایسے شخص سے خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے جو جنگل میں صرف لاٹھی لے کر باہر نکلا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ببر شیر جنگل میں موجود ہے اور اُس کے سامنے ایک شخص لاٹھی لیکر کھڑا ہے جو شیر سے بےخوف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص لاٹھی سے شیر کو ڈرا رہا ہے اور شیر اُس شخص سے ڈرتا ہوا جنگل کے اندر بھاگ جاتا ہے۔

 یہ ویڈیو اصل میں انسٹاگرام پر ایک پیج کے ذریعے شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’انسان سے شیر ڈرتا ہے۔‘

صارفین کی جانب سے ویڈیو پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید