• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی، یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا، چینی، گھی کی سستے داموں فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے ،یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی ، گھی کی سستے داموں فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، کمیٹی نے 30لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ، یوٹیلیٹی سٹورز پر 20کلو آٹا 800 روپے،چینی 70 روپے کلو گھی کی قیمت 260 روپے فی کلوگرام ہو گی،ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت پیر کو ہوا، ، ای سی سی نے وزارت صنعت وپیداوار کی سمری پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر دوبارہ آٹا، چینی اور گھی سستے داموں فراہمی کی منظوری دی، ای سی سی نے وزار ت صنعت وپیداوار کی ایک اور سمری پر ہدایت کی کہ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ کے تحت موجود اشیاء کی سستے داموں فراہمی مئی اور جون میں بھی جاری رکھی جائے ، ای سی سی نے پاسکو کو ساڑھے 28ارب روپے کے کریڈٹ کیش حد کے ساتھ پانچ لاکھ ٹن اضافی گندم اور پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو 145ارب 50کروڑ روپے کی کریڈٹ کیش حدکے ساتھ10لاکھ ٹن اضافی گندم کی خریداری کی اجازت دی ، ای سی سی نے عالمی صورتحال کے تناظرا ور گندم کی طلب ورسد کے پیش نظر پاسکواور صوبائی حکومتوں کی طلب کے مطابق 30لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی تاکہ ملکی ضروریات کےلیے گندم کے سٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں ، وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ گندم کی درآمداور خریداری کےلیےتمام ممکنہ اقدامات کر لیے جائیں ، ای سی سی نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کےلیے ضمنی گرانٹ کی سمری ملتوی کر دی۔
اہم خبریں سے مزید