کراچی (اسٹاف رپورٹر/ ٹی وی رپورٹ) جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ہلاک چینی اساتذہ کی آخری رسوم پیر کو پرانا گولیمار شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔ آخری رسومات میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ ، قائم مقام وی سی جامعہ کراچی ڈاکٹر ناصرہ، چینی حکام سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی۔ سندھ پولیس کے دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، قریبی گلیوں پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے گلیاں قناطیں لگاکر بند کی گئی تھیں۔