• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی خراب کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی،کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینگے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور نے ملاقات کی اور پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ چینی ناظم الامور نے رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ملاقات میں چینی شہریوں کیلئے ویزا میں سہولیات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے ریاست مکمل وسائل استعمال کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید