• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی گھی آٹا اورپولٹری کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے انتظامی افسران کو ترجیحات سے آگاہ کر دیا اورانہیں چینی، گھی، فلور ملز اور پولٹری ایسوسی ایشن سے مذاکرات کے ذریعے اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ افسران مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اپنے فرائض متحرک انداز میں سر انجام دیں ۔انہو ں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر آج سے ہی سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہ ون ڈش کی پابندی کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچ رہاہے، ون ڈش اور مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
لاہور سے مزید