• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل،ستھرا پنجاب پروگرام اتھارٹی کی منظوری

لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے صوبے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سینیٹیشن سسٹم کو جدید ترین تقاضوں کے مطابق منظم اور فعال بنانے کے لیے پہلے سے قائم10سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تحلیل کر کےستھرا پنجاب پروگرام اتھارٹی کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب پروگرام اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر آئندہ ستھرا پنجاب پروگرام کی نگرانی کریں گے ذرائع کے مطابق پنجاب کے10 بڑےشہروں میں قائم ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ صوبہ بھر کے 41اضلاع میں 41ستھرا پنجاب پروگرام اتھارٹیز بنا دی گئی جن کی تمام ذمہ داریاں ڈپٹی کمشنر کو سونپ دی گئی اس حوالے سے نیا بل پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے ں پیش کیا جائے گا۔
لاہور سے مزید