• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلی مریم نواز ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں،عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں۔لاہور ، راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب کی 11منتخب اضلاع میں 17 ملین بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی مہم کا آغاز ہو گیا جو 29 نومبر تک جاری رہے گی ،مہم کے دوران پانچ پانچ ملین بچوں کو او پی وی ویکسین بھی دی جائے گی یہ بات گزشتہ روز چلڈرن کمپلیکس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب ، سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم، اے ایس ٹیکنیکل، اے ایس ورٹیکل پروگرام ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ گیارہ منتخب اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور بہاولنگر شامل ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاو پر کام کرنے سے ہسپتالوں پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی،انہوں نے کہا کہ ہم ای پی آئی پروگرام کو مذید مظبوط کریں گے تاکہ آئندہ کوئی سپیشل مہم کی ضرورت نہ پڑے۔
لاہور سے مزید