• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انسولین کی شدید قلت،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) لاہور سمیت صوبے کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں انسولین 70/30 کی شدید قلت کے باعث شوگر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے محکمہ صحت کا موقف ہے کہ انسولین کے 8لاکھ وائلز اسٹاک میں موجود ہیں صرف چیک اینڈ بیلنس کے باعث کچھ لوگوں کو مشکل کا سامنا ہے جو منفی خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ذرائع کےمطاب ادویات کی کمی کے باعث سینکڑوں مریض روزانہ علاج سے محروم ہو رہے ہیں ۔محکمہ صحت کے حکام نے رابطہ کرنے پر جنگ کو بتایا کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں تقریبا 10لاکھ سے زائد انسولین وائلز صوبہ بھر میں موجود ہیں سسٹم کے تحت چیک اینڈ بیلنس کا نظام سخت کیا گیا ہے صرف انہی مریضوں کو انسولین جاری کی جارہی جن کے پاس ہسپتال کا انشورنس کارڈ موجود ہوتا ہے یا مریض رجسٹرڈ ہوتا ہے تین لاکھ 60ہزار انسولین وائلز اسٹاک میں موجود ہے جبکہ 5لاکھ آئندہ ہفتہ آجائیں گی جو ایچ آئی ایم ایس ڈیٹا کے تحت فراہم کی جارہی ہیں ۔ہسپتالوں میں کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ۔
لاہور سے مزید