لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب نواز کے سموگ فری پنجاب وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ تدارک کے لیے پی ایچ اے کی بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ٹریفک کے شدید بوجھ والے علاقوں اور شہر لاہور کی اہم مین شاہراؤں پر ٹری واشنگ مہم بھی صبح و شام جاری ہے ، تاکہ پتوں پر جمی گرد کو صاف کر کے درختوں کی آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔اس حوالے سے ایم ڈی پی ایچ اے منصور احمد راجہ نے کہا کہ مال روڈ ،فیروزپور روڈ ، رنگ روڈ ، کنال روڈ ، گلبرگ روڈ، جوہر ٹاؤن ، شاہدرہ سمیت دیگر اہم شاہراؤں کی گرین بیلٹس پر صبح و شام کی بنیاد پر ٹری واشنگ کا عمل جاری ہے ۔ مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس پر شجرکاری کی جا رہی ہے،موسمی پھولوں کی کاشت، نگہداشت اور خوبصورتی میں اضافہ کا عمل بھی جاری ہے۔