• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کا نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

لاہور( جنرل رپورٹر )کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ کا دورہ کیا اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، ری ویمپنگ کے جاری کام اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سینئر کنسلٹنٹ اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی حاضری اور ذمہ دارانہ رویے کو خوش آئین قرار دیا۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ ہمارا مقصد محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
لاہور سے مزید