لاہور( جنرل رپورٹر ) حکومتِ پنجاب کی ملک بھر میں جاری خسرہ و روبیلا سے بچاو ¿ کی قومی مہم کے سلسلے میں وائٹ پیلس مرغزار PP-168 میں ویکسینیشن کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی اور صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا جیسے امراض بچوں کی صحت کے لیے شدید خطرہ بنتے ہیں۔