لاہور(خبرنگار) پاکستان میں پہلی بار ضلعی سطح پر ملازمت کی تلاش میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اگست 2022 سے اب تک 15 لاکھ افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بطور آجر رجسٹرڈ ہیں۔ اس پورٹل کا بنیادی مقصد آجروں، پروموٹرز، ایمپلائمنٹ ایکسچینج ایجنسیوں، ورکرز اور ملازمت کے خواہشمند افراد کو ایک ہی جگہ پر یکجا کرنا ہے تاکہ وہ باآسانی باہمی رابطہ قائم کر سکیں۔