لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں گورننس کیلئے اخلاقی اتھارٹی کا ہونا ضروری ہے، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود کی کتاب ʼʼLegacy Beyond Leadershipʼʼ کی تقریب رونمائی کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر،سابق وائس چانسلرلیفٹیننٹ جنرل (ر) ارشد محمود، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود، سابق وائس چانسلرز،اساتذہ،ملازمین اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔