لاہور(خبرنگار)مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ کسانوں کی بحالی مہم جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ نے 3 ہزار ایکڑ زمین کے لئے گندم کا بیج فراہم کر دیا،پاکپتن، نارووال، علی پور، جلالپور، رحیم یار خان کے علاقوں ترنڈہ محمد پناہ میں مجموعی طور پر تین ہزار ایکڑ رقبے کیلئے کسانوں کو گندم کا بیج،کھاد اور سپرے فراہم کیا گیا۔