کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، چین سے49بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی بندر گاہ پہنچ گئی، یہ اعلان صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اورنج لائن منصوبے کی تمام بسیں اور سندھ پیپلز انٹرا بس پروجیکٹ کی بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں ہیں ،تمام بسیں کل تک جہاز سے بندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی بسیں ایک ماہ کے دوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائینگی۔ یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداریصدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث ممکن ہوا۔دریں اثنا وزیر اطلاعات شرچیل میمن بی آر ٹی ریڈ لائن کانٹریکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ اپنے وسائل سمیت پوری افرادی قوت کو پروجیکٹ سائٹ پر پہنچائیں اورہفتے سے پروجیکٹ پر فل فلو میں کام کا آغاز کریں۔ ہفتہ کے روز سائٹ کا دورہ کروں گا۔ یہ ہدایت انہوں نے بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ سے متعلق ٹرانس کراچی سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔