• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ، مقامی انتخابات میں اسکاٹش نیشنل اور لیبر پارٹی اضافی نشستیں جیتنے میں کامیاب

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ کی32 کونسلز میں وارڈز الیکشن مکمل ہوگئے ۔ ان میں اسکاٹش نیشنل پارٹی کو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں22 اضافی نشستیں ملی ہیں اور یہ453ممبران کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ لیبر پارٹی20اضافی نشستوں کے ساتھ282ممبران کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئی ہے اور اس نے کنزرویٹو پارٹی کو جوکہ گزشتہ الیکشن میں دوسرے نمبر پر تھی، ایک بڑے واضح فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، کنزرویٹو پارٹی کی63نشستیں کم ہوئی ہیں اور اب اس کے کونسلرز کی تعداد214رہ گئی ہے۔ لبرل ڈیمو کریٹ کے کونسلرز کی تعداد بھی مزید20نشستیں حاصل ہونے کے بعد87ہوگئی ہے۔ گرین پارٹی کی بھی نشستیں بڑھی ہیں اور ان کی تعداد35تک چلی گئی ہے۔ 152آزاد ممبران بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ان الیکشن میں مختلف پارٹیوں کی طرف سے خاصی تعداد میں پاکستانیوں نے بھی حصہ لیا تھا لیکن ان میں سے صرف11کامیاب ہوئے ہیں۔ لیبر پارٹی کی طرف سے گلاسگو سے حنیف راجہ، حنظلہ ملک، ثریا صدیق، ثاقب احمد، راشد حسین، عمران عالم ،عائشہ ،خان اور ایبر ڈین سے توقیر ملک کامیاب ہوئے ہیں جب کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی طرف سے گلاسگو سے زین غنی، فائزہ اخلاق اور کمبرنالڈ سے دانش اشرف کامیاب ہوئے ہیں۔ اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور کی قیادت میں یہ پہلے کونسل الیکشن ہیں جس میں انہوں نے پارٹی کو تیسرے سے دوسرے نمبر پر لاکر شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ 

یورپ سے سے مزید