لندن (پی اے) مارکیٹ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں میں نمایاں اضافےکے باعث اس سال سکینڈ ہینڈ کاروں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ جنوری اور مارچ کے درمیان گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلےمیں استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں 5اعشاریہ ایک فیصد رہا۔ تاہم الیکٹرک کاروں کے لئے مارکیٹ جو مجموعی طور پر سکینڈ ہینڈ مارکیٹ کا تھوڑا حصہ بنتی ہے،دوگنی سے زائد ہوگئی۔ ایس ایم ایم ٹی نے کہا ہے کہ الیکٹرک کاروں کی فروخت مارکیٹ کو توانائی دے رہی ہے۔ سوسائٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر فورڈ فیسٹا، ویکسہال، کورسا اور ووکس ویگن گولف سب سے زیادہ مقبول ہیں تاہم صارفین جہاں تک ممکن ہو سکے، ماحول دوست کاروں کی جانب زیادہ مائل نظرآتے ہیں۔ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو مائیک ہووس نے کہا کہ زیرو امیزن کاریں زیادہ تعداد میں آگے آنےلگی ہیں کیونکہ صارفین جدیدترین اور گرینٹ گاڑیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، استعمال شدہ بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت جو خالصتاً الیکٹرک پاور پر چلتی ہیں سال کے شروع کے تین ماہ کے دوران 6625سےبڑھ کر 14ہزار586ہو گئی اور اس طرح ایک سال کے مقابلے میں20اعشاریہ 2فیصد اضافہ ہوا۔ سکینڈ ہینڈ مارکیٹ میں زیادہ چھوٹےماڈلز بدستورخریداروں کے لئے زیادہ مقبول رہے۔ لارجرملٹی پرپس گاڑیاں ساڑھے7فیصد کمی کی حامل رہیں جس کے بعد لگژری سیلرئنر کا نمبر آتا ہے جو 3اعشاریہ 4فیصد کم رہیں۔سیاہ رنگ سب سےزیادہ مقبول چوائس رہا اور فروخت کی جانےوالی ہر 5کاروں میں ایک سیاہ تھی۔