• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور قطر میں گیس معاہدے پر اختلافات برقرار

دوحہ (نیوز ڈیسک) جرمنی اور قطر کے درمیان طویل مدتی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی کے معاہدے پر بات چیت میں فریقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ جرمنی 2040 ء تک کاربن کے اخراج میں 88 فیصد کمی کرنا چاہتاہے اور وہ روس سے درآمدہ گیس پر انحصار کم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پرایل این جی کی خریداری کے معاہدوں کو محفوظ بنانا چاہتا ہے۔ وہ اس ضمن میں کم سے کم 20 سال کے لیے معاہدے طے کرنا چاہتا ہے ،تاہم قطر کی کڑی شرائط کے کے باعث برلن حکومت دستخط کرنے سے گریزاں ہے۔ قطر اس وقت دنیا میں ایل این جی کا سب سے بڑا برآمدکنندہ ملک ہے۔ وہ جرمنی سے معاہدے میں جو شرائط پیش کررہا ہے، اس کے بعد جرمنی دیگر یورپی ممالک کو قطری گیس فراہم نہیں کرسکے گا۔ ادھر یورپی یونین بھی اس شرط کی مخالفت کررہی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کے لیے دوحہ حکومت سے گیس خریدنا چاہتا ہے،تاہم اس کے عزائم کی راہ میں دوحہ حکومت کی کڑی شرائط حائل ہورہی ہیں۔

یورپ سے سے مزید